ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ کےمرڈیشور میں سی ڈی ٹی پی منصوبے کے تحت سلائی تربیتی کورس کا افتتاح

بھٹکل تعلقہ کےمرڈیشور میں سی ڈی ٹی پی منصوبے کے تحت سلائی تربیتی کورس کا افتتاح

Wed, 28 Sep 2016 18:31:16    S.O. News Service

بھٹکل :۲۸/ستمبر (ایس او نیوز) طبقات ترقی منصوبہ آر این ایس پالی ٹکنک مرڈیشور کے زیر اہتمام 6 مہینے تک مفت میں سلائی تربیت کا کورس مرڈیشور ہیومن ویلفئیر ٹرسٹ کی عمارت میں شروع کیا گیا ۔

آر این ایس پالی ٹکنک کے نائب پرنسپال اور منصوبہ جات افسر کے مری سوامی نے تربیتی کورس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذاتی کاروبار شروع کرنے سے خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے، پیشہ ورانہ تربیتی کورس سے استفادہ کرتے ہوئے زندگی میں معاشی سطح پر مستحکم ہونے کی بات کہی۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ٹرسٹ کے صدرڈاکٹر امین الدین گوڈا نے خطاب کرتے ہوئے تربیتی کورسس سے استفادہ کرنے اکی اپیل کی۔ ڈائس پر ٹرسٹ کے ممبر محسن ، میر علی ، عبدالقادر اور تربیت دینے والے استاد نینا نائک موجود تھے۔ سی ڈی ٹی پی منصوبے کے پرکاش جے سی نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

 

 

 


Share: